یومِ دفاع کے حوالے سے المرکزجہلم میں ایک شاندار پروگرام۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) یومِ دفاع کے حوالے سے آج الحقیق ہال المرکزجہلم میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام المرکز کونسل جہلم،سی ڈی سی المرکزجہلم،ایم سی ڈبلیو اے جہلم اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کرنل(ر) غلام ربانی تھے ۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،محمد امین میر،شاہد جلیل سیٹھی،کرنل(ر)محمد عبید مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان،محمد ارشد احمد مرزا،چوہدری جاوید اقبال،پروفیسر قدرت علی سیالوی،سید اختر علی شاہ،عبد الغفور چوہان،محمد عمر بٹ اور آفس سیکرٹری محمد اعظم شامل تھے۔پروگرام۔کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔مہمان خصوصی کرنل(ر) غلام ربانی سمیت دیگر تمام مقررین نے اس دن کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ برسوں پہلے آج ہی کے روز افواج پاکستان نے باوجود عددی تعداد کے کم ہونے اور جدید ہتھیاروں کی عدم موجودگی میں ہر لحاظ سے اپنے سے برتر اور جدید اسلحے سے لیس دشمن کو نہ صرف عبرت ناک شکت دی۔بلکہ اس کے کئی مربع کیلومیٹر علاقے پر قبضہ بھی کر لیا مقررین نے اس بات کا اعادہ بھی کیا۔کہ آئیندہ بھی اگر دشمن نے ایسی ناپاک جسارت کی تو افواج پاکستان قوم کے ساتھ مل کر دشمن کو عبرت ناک انجام سے دوچار کر دیں گی۔پروگرام کے اختتام پر ملک کی مشہور مصنفہ سیدہ شاہدہ شاہ نے مہمان خصوصی کرنل(ر) غلام ربانی کو ملک کے مشہور رسالے ماہنامہ حکایت لاہور میں اپنی شائع شدہ کہانی”پاسبان وطن”کا اعزازی شمارہ پیش کیا۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں