پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی حجم بڑھانے کے لئے جرگہ کردار ادا کریں گے

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) مسائل کے حل کیلئے جرگہ ناگزیر ہے. پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی حجم بڑھانے کے لئے جرگہ کردار ادا کریں گے. پاک افغان شاہراہ بندش سے ملکی خزانے سمیت پختونخوا و پختونوں کی نقصان ہورہا ہے. طورخم کاروبار کی حب ہے یہاں سے سنٹرل ایشیا تک تجارت ہوتی ہے. حکومت تاجر برادری کے حال پر رحم کرکے طورخم بارڈر پر آسانیاں پیدا کریں. خان بابا ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے چئیرمین کا طورخم کابینہ کے حلف برداری کی تقریب سے خطاب
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر رجسٹر کانفرنس ہال میں ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے زیر اہتمام طورخم بارڈر کابینہ کے حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے چئیرمین نے شرکت کی اور نو منتخب کابینہ سے ریٹائرڈ میجر جلال نے حلف لیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے چئیرمین خان بابا، میڈم سادیہ، ملک ماصل خان شینواری ،اجر خان، ریٹائرڈ میجر جلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ پیس جرگہ پورے ملک میں جرگہ تقریبات منعقد کرتے ہیں اور ملک کی خوشحالی ترقی جرگے کے زریعے کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ خصوصاً خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں جرگے تشکیل دیکر تجارت کو مزید فروغ کے لئے کام کرینگے انہوں نے کہا کہ ورلڈ پیس جرگہ زراعت کو فروغ دینے سمیت ہیلتھ ایجوکیشن کے لئے بھی کام کرینگے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل جرگہ کے ذریعے حل ہوسکتی ہیں طورخم بارڈر پر درپیش مسائل و تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے میں جرگہ کردار ادا کرسکتا ہے اس لئے ناگزیر ہے کہ طورخم بارڈر پر باکردار مشران تاجر و سٹیک ہولڈرز رول پلے کرکے ورلڈ پیس جرگہ کے ذریعے پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کریں اور ٹیکس فری مارکیٹ بنائیں گے اور ایک جدید ہسپتال طورخم میں باہر کے فنڈز سے تعمیر کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے غریب عوام کا علاج معالجہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاک افغان شاہراہ بندش کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے دوسرے جانب پختون کا معاشی قتل عام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر 80 فیصد تجارت و کاروبار سے پختون وابستہ ہیں جس کا معاشی استحصال ہورہا ہے خان بابا نے تیراہ راجگل متاثرین دھرنے کے مشران کو واضح پیغام دیا و اپشن پیش کرکے کہا کہ قوم کوکی خیل متاثرین کی بحالی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے کیونکہ آپریشن کا اور آئی ڈی پیز کو کمپلسیشن دینے کا اختیارات وزیراعظم پاکستان و مرکزی حکومت کے پاس ہے اس لئے دھرنے مشران وزیراعظم پاکستان کے مشیر امیر مقام جو خیبر پښتونخوا کے ذمہ دار ہے کی وساطت سے مزاکرت کرکے مسئلے کا حل نکالیں کیونکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس حوالے سے بے بس ہے انہوں نے کہا کہ جرگہ تمام مسائل کا واحد حل ہے دنیا میں ترقی و خوشحالی جرگے کے ذریعے ممکن ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں