دانش نوید کی نمازِ جنازہ کل دن 11 بجے ڈھوک مقرب والے قبرستان نزد پولیس لائنز جہلم میں ادا کی جائے گی

Spread the love

جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) دانش نوید کا جَسدِ خاکی آج لندن سے پاکستان پہنچے گا ۔ اُن کی نمازِ جنازہ کل دن 11 بجے ڈھوک مقرب والے قبرستان نزد پولیس لائنز جہلم میں ادا کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی کارکن محمد اسلم مرحوم کے جواں سالہ صاحبزادے ، انجم الیکٹرونکس شمالی محلہ جہلم کے سی ای او انجم سہیل اور اے ڈاٹ سکائی سروسز اسلامیہ سکول روڈ جہلم کے ایم ڈی عامر سہیل کے چھوٹے بھائی دانش نوید کا جَسدِ خاکی آج مورخہ 7 ستمبر بروز ہفتہ کو لندن سے پاکستان پہنچے گا ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل مورخہ 8 ستمبر بروز اتوار کو ڈھوک مقرب والے قبرستان نزد پولیس لائنز جہلم میں ادا کی جائے گی ۔ واضع رہے کہ دانش نوید 27 اگست کو حرکت قلب بند ہو جانے سے لندن میں انتقال کر گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں