رانا ہاؤس ایم ایم عالم روڈ پر پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


لاھور رپورٹ عارف چودھری
پاکستان اور برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کی لاھور کے کاروباری -سیاسی -سول سروس دوستوں کے اعزاز میں رانا ہاؤس ایم ایم عالم روڈ پر پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں کاروبار پاکستان کے سیاسی معاشی حالات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئ اور خاص طور پر چھ ستمبر کی مناسبت سے پاکستان پر اپنی جان کا نزرانہ پیش کرنے والوں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور سب کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں قائم رہنے کے لئے بنا ھے اور پاکستان تا قیامت قائم رھے گا -اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان موجودہ معاشی حالات دے نکل کر جلد ترقی کی جانب گامزن ھو گا -شرکت کرنے والوں میں برطانیہ سے آئے ھوئے سینئر صحافی عارف چودھری -سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما نوید چودھری -پاکستان کے ممتاز قانون دان بیرسٹر عدنان احسن -کارٹونسٹ جاوید اقبال -سینئر صحافی جی این این محسن بھٹی -ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر عارف خان -سینئر پولیس آفیسر طارق قریشی -بزنس مین علی انور -بزنس مین زہیب رانا – بیرسٹر سیلمان اسلم -بزنس مین فیصل -سنی بھائ اور دوسرے شامل تھے -آخر میں مہمانوں کی تواضع مشہور لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں