I-SAPSکے زیرِ اہتمام میانوالی کے مقامی ہوٹل میں پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد۔

Spread the love

میانوالی۔ (اختر شاہ عارف) فروغ تعلیم کےلئے قومی سطح پر کے ادارے I-SAPS کے زیر مقامی ہوٹل میں پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا ، سی ای او ایجوکیشن ملک طارق عباس مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ ڈی ای او سیکنڈری خالد محمود خان نیازی ، اے ای او یونس و محکمہ تعلیم کے دیگر افسران اس پروگرام میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ادارہ I-SAPS کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مدثر شہزاد نے ضلع میانوالی کے سکولوں میں دستیاب اساتذہ کی تعداد ، سکولوں میں طلباء و طالبات کی انرولمنٹ ، تعلیمی بجٹ اور دیگر ایشوز پر اپنی پریزینٹیشن ڈائیلاگ میں شریک سول سوسائٹی ممبران اور دیگر شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملک طارق عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ I-SAPS اپنی سطح پر فروغ تعلیم اور سرکاری تعلیمی اداروں کی صورتحال کو بہتر بنانے جو کام کررہا ہے، وہ قابل تعریف ہیں۔ اور ان کی طرف سے مختلف تعلیمی مسائل کے حل کےلئے جو تجاویز حکومت پنجاب کو دی جاتی ہیں۔ ان سے پنجاب میں تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملتی ہے ۔ اس موقع پر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک نے ضلع میانوالی کے تعلیمی اداروں مسائل کے حل کےلئے تجاویز پیش کیں۔ اور ضلعی ایجوکیشن بجٹ بڑھانے اور اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ڈائیلاگ کے آخر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر I-SAPS اور سول سوسائٹی فار ایجوکیشن کے کنوینئر ملک عصمت اللہ نے پالیسی ڈائیلاگ میں شریک محکمہ تعلیم کے افسران ، سی ای او ایجوکیشن ملک طارق عباس اور ممبران نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں