عمران ملک (سی ای او ) ایزی ای منی نے یوم آزادی اور یوم دفاع کے سلسلے میں بولٹن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا

Spread the love

مورخہ 14 ستمبر بروز ہفتہ ( صابرہ ناہید مانچسٹر ) برطانیہ کی مشہور و معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ڈاکٹر لیاقت ملک اور ان کے صاحبزادے عمران ملک (سی ای او ) ایزی ای منی نے یوم آزادی اور یوم دفاع کے سلسلے میں بولٹن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح کی سیاسی ، سماجی ، صحافی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سےہوا ۔ حمد و نعت کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانے پڑھے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے ہائی کمیشن کے ڈیفنس اتاشی محمد ذیشان اور قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزير تھے ۔ جن کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا۔ میئر آف راچڈیل نے بھی خصوصی شرکت کی۔ یوم دفاع اور یوم آزادی کی مناسبت سے گلوکار حسن اور عبداللہ نے ملی نغمے گا کر محفل کا رنگ دوبالا کر دیا ۔ تقریب کی نظامت معروف ہوسٹ ثمینہ خان، حامد خان ، پامیلا ملک اور عدیل چوہدری نے کی ۔پہلے کی طرح آج بھی ہپناٹزم کا مظاہرہ کیا گیا ۔ آئے ہوئے مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی ۔ مسٹر و مسز ڈاکٹر لیاقت ملک ، مسٹر و مسز عرفان ملک ، قونصل جنرل طارق وزیر ، ڈیفنس اتاشی محمد ذیشان اور دیگر نے مل کر یوم آزادی اور یوم دفاع کا کیک کاٹا۔

تقریب کے میزبان ڈاکٹر لیاقت ملک نے اس موقع پر پاکستان کے شہداء اور بانی پاکستان قائداعظم اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ملک مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے تمام اورسیز پاکستانیوں کو اکٹھا کیا ۔یہ ان کی ملک سے محبت کو ظاہر کرتی ہے۔ اور ڈاکٹروں، سائنس دانوں ، سماجی اور صحافی حضرات میں شیلڈز پیش کی گئیں۔ جن میں حماد علی رضوان ، نعیم رضوان ، محمد شہباز انور ، جبران خالد ، راشد رسول ، ریحانہ سعدیہ ، فرید خان ، بینش صدیق ، عامر برنی ، عدیل اسلم ، محمد ریاض ، محمد شہزاد ، امجد پرویز ، شعبہ صحافت اور سماجی شخصیات سے تعلق رکھنے والوں میں راجہ محمد فاروق، ناز مجید، فرزانہ افضل ، ریحانہ غضنفر علی ، راجہ واجد حسین ، آصف تنویر ، کمیونٹی میں اعلی کارکردگی پر سیما شیخ ، نورین شہزاد ، اردو گلوبل اوپن کچن کے سربراہ شہزاد مرزا ، صابرہ ناہید ، نوید اکرم ، طارق محمود ، نثار سمائلر ، ظفر اقبال اور شوکت ڈار شامل ہیں۔ تقریب کے آخر پاکستان سے آئے مقبول گلوکار ملکو اور شائستہ نے اپنی خوبصورت آواز میں لوگوں کو محظوظ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں