لندن(چودھری عارف پندھیر ) پاکستانی نژاد برطانوی شہری عامر سرفراز کو ہاؤس آف لارڈز کا تاحیات رکن بنا دیا گیا۔ملکہ برطانیہ نے وزیراعظم بورس جانسن کے مشورے پربرٹش پاکستانی عامر سرفراز کو لارڈز کا تاحیات رکن بنایا، عامر سرفراز کو کنزرویٹو پارٹی کے لیے خدمات پر ہاؤس آف لارڈ کے ممبر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
عامر سرفراز کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے اور یہ روانی سے اردو بھی بولتے ہیں، 38 سالہ عامر سرفراز ہاؤس آف لارڈز کے کم عمر ترین رکن ہوں گے۔
ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے
اس موقع پر عامر سرفراز کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف لارڈز کا تاحیات رکن بننے کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا۔عامر سرفراز نے بوسٹن یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔