سیف سٹی کے کیمروں سے بغیر ہیلمٹ دو ھزار کے چالان سے بہتر ھے ‘ اپنی زندگی کے تحفظ کے ساتھ اپنے پیاروں کا خیال رکھیں ۔ ھیلمٹ ھمیشہ اچھی کوالٹی کا مضبوطی سے باندھیں ۔ موٹر وے بیٹ 6 ‘ نارتھ 2 این فائیو پر سڑک حادثات کے خطرناک ترین ھونے کے ساتھ انتہائی خستہ حال بھی ھے۔
آج موٹر وے پولیس اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے سوھاوہ ترقی ٹول پلازہ پر بغیر ھیلمٹ سواروں کو ھیلمٹ دینے کے ساتھ عملی آگاھی دی ۔ نیز دھند کے موسم میں بغیر بیک لائٹ کی وھیکلز پر ریفلکٹرز چسپاں کرنے کے ساتھ ‘ بغیر سیٹ بیلٹ کے کار سواروں کو تنبیہ کے ساتھ آگاھی پمفلٹ بھی دئیے ۔ سیٹ بیلٹ کا استعمال قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ھے ۔اس عملی آگاھی کی تقریب میں میں ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر نارتھ 2 این 5 نغمان حیات ‘ ڈی ایس پی علی عابد چوھدری ھیڈ بیٹ 6 ‘ نارتھ 2 این 5 سمیت کثیر تعداد میں موٹر وے افسران و اھلکاران’ صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی و رضاکاران نے شرکت کی ۔
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی و موٹر وے پولیس قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں ھمقدم ھے ۔ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت بچائی (القرآن)
