قائد اعظم زندہ ہوتے تو IMF سے ہرگز قرض نہ لیتے (ڈاکٹر عبدالشکور ملک). کردار. لگن اور محنت میں قائد بے مثال تھے (عمر بٹ). ہماری شخصیت قائد کے وزن کے مطابق ہونا چاہیے ڈاکٹر خالد رحیم). ملک کو پرامن بنانے کے لیے سب اہل مزاہب کو مل کر چلنا ہوگا (عبدالعفور چوہان)
(بلال رضا ) ہماری تاریخ ہی ہماری پہچان ہے. وطن کی تاریخ کو محفوظ کرنا اور اسے مثبت انداز میں دنیا میں پیش کرناہمارا فرض ہے.. ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک. عمر بٹ. عبدالغفور. فرید ایڈووکیٹ اور مقررین نے یوم قائد اعظم پر الفلاح سنٹر میں ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے تحت قدیم سکوں. ڈاک ٹکٹوں. تاریخی کتب و تصاویر.آرمی میڈل. پورٹریٹ اور نوادرات کی روایتی نمائش کے موقع پر کیا. اہل علم و ذوق کی نمایاں کارکردگی پر عثمان گل. اکرام حسین رہتاس. بلال فلکی. پروفیسرارسلان اسلام آباد. ذیشان ناصر. ڈاکٹر ازرم. طہ منصود ملک یوسف. عامر شہزاد میرپور. خلیل سوہاوہ. ندیم عاشق. خنسا ندیم. عابد حسین سوہادہ. عامر صدیقی گجرات. واینہ عتیب. حلیم اسحاق کو ڈاکٹر عبدالشکور ملک ایوارڈ دیے گئے
