جہلم ( بلال رضا) میٹرنٹی اینڈ چائلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکز جہلم کے زیرِ اہتمام صنعت زار سول لائنز جہلم میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ڈاکٹر شہناز شاہد ڈاکٹر شاہد تنویر کرنل(ر) محمد عبید مرزا شاہدہ شاہ فلک نازسیٹھی فروا ذیشان سمیت خواتین و طلبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ڈاکٹر شہناز شاہد فلک نازسیٹھی اور ڈاکٹر شاہد تنویر نےبریسٹ کینسر کے حوالے سے انتہائی سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بیماری ایک خاموش قاتل ہے۔یہ مرض نہ صرف شادی شدہ عورتوں کو لاحق ہو جاتا ہے۔بلکہ غیر شادی شدہ اور نوعمر بچیاں بھی اس موذی اور جان لیوا مرض کی لپیٹ میں آ سکتی ہیں۔انہوں نے اس بیماری کی تشخیص اور بچاؤ کے حوالے سےمفصل احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔ سیدہ شاہدہ شاہ نے ایم سی ڈبلیو اے المرکز جہلم کا تعارف کرویا۔ المرکز قدیم انتہائی فعال ادارہ ہے۔ جہاں اجتماعی ترقیاتی کونسل (سی۔ڈی۔سی) کے تحت کمپوٹر کورس جم کراٹے کلب اکیڈمی ڈینٹل کلینک قرآن فہمی کلاس اور ہر ماہ قومی تہوار میڈیکل کیمپ اور دیگر ملی پروگرامز کا انعقاد ہوتا ہے۔آخر میں تمام حاضرین کو ڈاکٹر شہزانہ امتیاز صدر ایم سی ڈبلیو اے کی طرف سے پر تکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا۔
