جہلم ( بلال رضا) میٹنگ IHRM وومن ونگ جہلم ایجنڈا تنظیم سازی
ڈسٹرکٹ جہلم میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ کی تشکیل کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ کی صدارت غزالہ زمان۔ VP IHRM پاکستان
چوھدری آفتاب حسین تلہ SVP IHRM پاکستان اور ڈسٹرکٹ جہلم پریزیڈنٹ رشیدہ عزیز نے کی تلاوت ونعت شریف کی سعادت جنرل سیکرٹری IHRM جہلم مومنہ گوندل نے حاصل کی ،محترمہ رشیدہ عزیز نے میٹنگ کی ابتدا کرتے ھوئے تمام ممبران کا تعارف کروایا چوھدری آفتاب۔ حسین تلہ اور غزالہ زمان نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے اغراض و مقاصد پہ شرکا کو بریفننگ دی میٹنگ میں مومنہ گوندل فرح خان تہمینہ عروج آسیہ ممتازودیگرنے
اپنے اپنے خیالات اور سوشل ورک پہ مفید اور بامعنی گفتگو کی میٹنگ کے شرکا میں پریزیڈنٹ رشیدہ عزیز SVP آسیہ ممتاز VP مستورہ بیگم +تنویر فاطمی+ناہید اختر GS مومنہ گوندل DGS مبیہہ عثمان ،صباحت رضوی،فوزیہ سلیم انفارمیشن سیکرٹری تہمینہ عروج فنانس سیکرٹری رخسانہ حمیداور لیگل ایڈوائزر شازیہ نئیر ایڈوکیٹ نے شرکت کی،میٹنگ کے اختتام پہ نئے سال کی خوشی میں ھوسٹ پریزیڈنٹ رشیدہ عزیز نے شرکا کو پرتکف چائے پلائی
