سی ڈی سی المرکزجہلم کا”الجلال ویلفیر ٹرسٹ”سول لائنز جہلم کا دورہ

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل (سی ڈی سی) رجسٹرڈ المرکزجہلم کی ٹیم نے آج”الجلال ویلفیئر ٹرسٹ”بالمقابل ڈی سی ہاؤس سول لائنز جہلم کا دورہ کیا۔اور الجلال ویلفئیر ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات دیکھے جن میں الجلال انسیٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم سپیشل چلڈرن،الجلال چلڈرن ہسپتال،الجلال فزیو تھراپی لیب،سپیچ تھراپی،الجلال ہوم،ذہنی صحت کلینک،الجلال لیبارٹری،باعزت فری شاپ اور الجلال لنگر/دستر خوان سمیت دیگر شعبہ جات شامل تھے۔اس کے علاوہ الجلال ویلفئیر ٹرسٹ کی شاندار مسجد “مسجد محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم”اور اس سے ملحقہ حجرہ کا بھی دورہ کیا ۔اور اس کی شان و شوکت کو بیحد سراہا۔الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی جلال اکبر ڈار نے بتایا کہ اس ادارے میں تقریباً ایک سو کے قریب بچے ہیں۔جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ادارے کی باعزت فری شاپ سے یتیم اور زکوٰۃ کے مستحق بچوں اور بڑوں کے لیئے ضروریات زندگی مثلاً کپڑے،جوتے،کھلونے،
کتابیں کاپیاں اور گھریلو سامان مفت دیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بے سہاروں،غرباء اور مساکین کے لیئے الجلال لنگر/دسترخوان سے فری کھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔
سی ڈی سی المرکزجہلم کی ٹیم جن میں ڈاکٹر شاہد تنویر ای ڈی او ہیلتھ جہلم،شاہد جلیل سیٹھی،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،کرنل(ر) محمد عبید مرزا اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔انہوں نے جلال اکبر ڈار کی زیرِ نگرانی چلنے والے الجلال ویلفیر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام تمام شعبہ جات کی کار کردگی کو بیحد سراہا۔اور اس ادارے میں بچوں کے لیئے کمبلوں،گرم جرابوں اور گرم ٹوپیوں کا عطیہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں