جہلم)اختر شاہ عارف)
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور نے آج سی او بلدیہ مبارک علی خان سے ایم او یو کی تقریب کے حوالے سے ملاقات کی۔ جس کا مقصد میونسپل کمیٹی جہلم میں “خواتین سہولت مرکز”کا قیام ہے۔یہ ڈیسک خاتون سہولت مرکز خواتین کے میونسپل مسائل کے حل کیلئے بنایا جا رہا ہے۔تا کہ میونسپل مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ خواتین کے وہ والے مسائل جو میونسپل یا بلدیہ سے متعلقہ مسائل ہیں ان کو یہ “خاتون سہولت مرکز” ڈیل کرے گا۔
اور نا صرف ان کو ڈیل کرے گا بلکہ جب تک وہ حل نہیں ہو جاتے۔ وہ ان کو ان کے پاس سیشن یا ان کے فالو اپ کرتا رہے گا اس موقع پر لاہور سے افشاں نازلی پروجیکٹ اسوسی ایٹ اور شہزاد حیدر خان مینجر فیلڈ آپریشنز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ جہلم سے نمائندگان میں سیدہ شاہدہ شاہ،سید اختر علی شاہ اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار رومن رائٹ ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے خصوصی شرکت کی۔
