جہلم( بلال رضا)تفصیلات کے مطابق حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے خدمت خلق کی شاندار روایت برقرار رکھتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس جہلم کے ساتھ مل کر شہریوں میں ہیلمٹ اور پمفلٹس تقسیم کیے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم محمد طارق شفیع ہمراہ عبدالغفور چوہان فوکل پرسن ٹریفک پولیس نے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ مل کر شہریوں کو قیمتی ہیلمٹ تقسیم کرتے وقت ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ دوران ڈرائیونگ بغیر ہیلمٹ اکثر سر پر چوٹ کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس عوام میں ہیلمٹ کی اہمیت کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ کا کہنا تھا وہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے بھرپور مدد کریں گے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ پچھلے سال ضلع جہلم میں 3749 سڑک حادثات میں 93 فیصد بائیک سوار تھے۔ان میں بھی زیادہ تعداد ھیڈ انجری کی تھی۔آخر میں چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان اور ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے حمزہ ایک ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
