سی ڈی سی المرکزجہلم کے تعاون سے “طاق سخن”کے زیرِ اہتمام مشاعرہ

Spread the love



جہلم(اختر شاہ عارف)جہلم کی مشہور ادبی تنظیم”طاق سخن”کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال المرکزجہلم میں “نسل نو” کے نام سے ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔جس کے لیئے مشہور فلاحی تنظیم سی ڈی سی المرکزجہلم نے بھرپور تعاون کیا۔مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیاگیا۔ اس مشاعرے کی صدارت جناب وشال اسد صاحب دینہ نے کی۔جبکہ اس مشاعرے کے مہمانِ خصوصی جناب عثمان عبد القیوم اور جناب آرب ہاشمی صاحب تھے۔مہمان اعزاز جناب محمد عثمان اور جناب صدام حسین صاحب تھے۔نظامت کے فرائض عامر حبیب اور سید شاہجہان نے سر انجام دیئے۔”طاق سخن”کے صدر عدنان راجا”نے مشاعرے کے آغاز سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ”طاق سخن”کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس مشاعرے کا مقصد ان نو آموز شعراء کی حوصلہ افزائی کے لیئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور طریقے سے اظہار کر سکیں۔انہوں نے سی ڈی سی المرکزجہلم کے تمام عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کیا۔کہ جن کے تعاون سے اس مشاعرے کا انعقاد ممکن ہوا۔
اس کے بعد مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جس میں احسان شاکر جنرل سیکرٹری طاق سخن،ایم ایم یادش،عدنان راجا،امداد حسین،وجاہت نقوی،محمد فیضان،رضی نقوی،دانش علی دانش،نعمان نومی،کمیل مہدی،احمد نسیم،اختر شاہ عارف،سندس علی،زوبیہ بٹ،ربیعہ انمول،عبدالصمد سبحانی،سید جواد زلفی،شعیب بٹ اورشاہد سکندر سمیت جہلم کے تمام نوجوان شعراء نے اپنا اپنا کلام سنا کر خوب داد سمیٹی۔اس شاندار مشاعرے میں سی ڈی سی المرکزجہلم کے عہدیداران و ممبران جن میں ڈاکٹر شاہد تنویر،سیدہ شاہدہ شاہ،چوہدری جاوید اقبال،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان،محمد ارشد احمد مرزا اور ارشد محمود مبارک سمیت حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آخر میں طاق سخن کے صدر عدنان راجا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔کہ جنہوں نے ادبی ذوق و شوق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مشاعرے میں بھرپور طریقے سے شرکت کر کے اس مشاعرے کو کامیاب بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں