ایدھی سنٹر جہلم کے لیئے مبلغ بائیس لاکھ روپے کا عطیہ۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) تعلیم دین اسلام کا تقاضا یہ ہے۔کہ اللّہ کی راہ میں یوں خرچ کیا جانا چاہئیے ۔کہ اگر دائیں ہاتھ سے اللّہ کی راہ میں دینا مقصود ہو تو بائیں ہاتھ کو خبر بھی نہیں ہونی چاہیئے۔ایسا ہی ایک ایمان افروز مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا۔کہ جب ایک صاحب ثروت خاتون نے اپنی شناخت اور اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم کو مبلغ بائیس لاکھ روپے کی خطیر رقم کا عطیہ دیا۔تاکہ اس رقم سے ایدھی سنٹر جہلم کے لیئے ایک اور نئی ایمبولینس خریدی جا سکے۔ایدھی سنٹر کی جانب سے اس سنٹر کے سپروائزر غضنفر علی نے مبلغ بائیس لاکھ روپے کا چیک وصول کیا۔
اس موقع پر سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے بتایا۔کہ اس سے پہلے بھی ڈاکٹر حبیب الرحمن نے بھی کچھ عرصہ قبل ایک نئی ایمبولینس کا عطیہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی کئی مخیر حضرات اس سنٹر کو کپڑوں اور نقدی سمیت بہت ساری چیزوں کے عطیات دیتے رہتے ہیں۔جن میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں میں حصہ ڈالنا اور قربانی کے جانوروں کی کھالیں عطیہ کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے اس گمنام خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اور ان کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نیک خاتون کے لیئے دعا گو ہیں۔کہ اللّہ پاک ان کی اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
اس موقع پر ایدھی سنٹر جہلم کے سٹاف سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں