منہاج القرآن ویمن ونگ کی طرف سے منعقدہ چیرٹی ڈنر میں پاکستان کی مشہور نعت خواں سیدہ نورین فیض نے خوبصورت نعتوں کا نذرانہ پیش کیا

Spread the love


منہاج القرآن ویمن لیگ یوکے ( صابرہ ناہید مانچسٹر )
کی طرف سے (ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل) مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ چیرٹی ڈنر کا مقصد یتیم بچیوں کی تعلیم کے لئے فنڈ اکٹھا کرنا تھا تقریب کا آغاز حلیمہ ملک کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ نعت رسول مقبول آصفہ ملک نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض صغرا خان نے ادا کئے۔ ہمارا مستقبل ہماری بیٹیاں پر ایک ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ جس میں دنیا بھر میں جہاں بھی یہ تنظیم کام کر رہی ہے وھاں پر بچیوں کی تعلیم کے لئے خصوصی انتظامات دکھائے گئے اور ادارےکی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ ویمن ونگ مانچسٹر کی بچیوں کے گروپ نے خوبصورت نعت رسول مقبول پیش کی۔ صائمہ حسین جو کہ مسلمہ سرکل کی ٹیچر ، بچوں کی تربیت کے سیشن اور دیگر ایکٹیویز کرواتی ہیں نے پورے سال کی ایکٹیویز اور سلیبس سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا منہاج القرآن کا ادارہ طاہر القادری کے زیر سایہ دنیا بھر میں سالہا لال سے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے ۔ اس میں لڑکیوں کے لئے سیکنڈری سکول تک تعلیم مہیا کی جاتی ہے انہیں ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جاتیں ہیں یہاں تک کہ ان کی اجتماعی شادیاں بھی کروائی جاتی ہیں۔ تقریب میں ٹیم سائڈ کی کونسلر نائلہ شریف، سمیرا رفاقت اور اپواءکی جنرل سیکرٹری صابرہ ناہید خصوصی شرکت کی۔ ادارے کی طرف سے عدنان سہیل نے چیرٹی اپیل کی ۔ خواتین نے بڑھ چڑھ کر اس نیک کام میں حصہ ڈالا اور تقریباکتالیس ہزار ایک سو اکتالیس پاونڈ فنڈ کے لئے اکٹھے ہوئے۔ آخر میں پاکستان سے تشریف لائی ہوئی کیو ٹی وی اور پی ٹی وی کی مشہور نعت خواں سیدہ نورین فیض نے اپنی دلکش آواز میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ تقریب کے آخر میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں