لارڈ واجد خان کی والدہ ماجدہ حاجن نور بیگم جو کہ پچھلے مہینے 25 جنوری 2025 کو اس جہاں فانی سے طویل علالت کے بعد رخصت ہوگئیں تھیں ۔ ان کی تعزیت کے لئے اردو گلوبل کی ٹیم لارڈ واجد خان کی رہائش گاہ پر پہنچی ۔ فاتحہ خوانی کے بعد واجد خان نے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ بہت ہی عظیم اور برد باد خاتون تھیں انھوں نے ہم تمام بہن بھائیوں کی تربیت بہت ہی بہترین طریقے سے کی ۔ انھوں نے ہمیں اچھے برے کی تمیز دلائی ۔ انہی کی دعاؤں کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں ۔وہ بہت ہی خوش مزاج خاتون تھیں۔ ہر کسی کے ساتھ محبت سے پیش آتی تھیں اور اپنا گرویدہ بنا لیتی تھیں۔یہی وجہ ہے کہ میری بیگم لیڈی انعم خان نے ان کی دلفشانی سے خدمت کی ہے جس کے لئےمیں لیڈی انعم کا تاحیات مشکور رہوں گا۔ آردو گلوبل کی ٹیم کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ ٹیم میں اوپن کچن کےچیرمین شہزاد مرزا ، محی الدین چیمہ، صدر عامر خان ، تجمل گرمانی اور آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید شامل تھے ۔
