وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام ”دھی رانی” کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام ”دھی رانی” کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے نوبیاہتا جوڑوں کو شادی کی مبارکباد اے ٹی ایم کے ذریعے ایک ایک لاکھ روپے سلامی دی۔صوبائی وزیر بلال یاسین،کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ڈی جی سوشل ویلفیئر محمد طارق قریشی،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید،محمود بشیر ورک،آر پی او طیب،بلال فارق تارڑ،ایس ایس پی ڈاکٹر رضاتنویر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈویژن گوجرانوالہ ارشد وحید،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ،شازیہ فرید،بیگم طلعت شوکت چیمہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید رحمت،میڈم گلناز بانو،وقار نقوی،محمد عمران سنی کمبوہ،محمد سرور چوہان ودیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پروگرام ”دھی رانی” کے تحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے 14، وزیرآباد سے 5 .حافظ آباد 27 ناروال 5، گجرات 5، سیالکوٹ 8 منڈی بہاوالدین 8 جوڑے شامل ہیں، 65 جوڑے مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے جنہیں سلامی کیساتھ دو لاکھ روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا، شادی کی تقریب میں ہر جوڑے کے 20 رشتہ دار بھی شریک ہوئے، باراتوں کی آمد پر پولیس بینڈ نے دھنیں پیش کیں جبکہ مہمانوں کی ضیافت پرتکلف کھانے سے کی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے نئے جوڑوں، انکے والدین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مانا جاتا ہے کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھی رانی پروگرام کے تحت اس کہاوت کو سچ ثابت کر کے دکھایا، پہلی بار ریاست کو ماں جیسے بنتے دیکھ رہے ہیں، ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب مساوات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت ہر میدان میں بھرپور انشی ایٹوز لے رہی ہے، دوسرے صوبوں کو اگر پنجاب گورنمنٹ سے مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی سے کریں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا پروگرام ”دھی رانی” ہر والدین کے دل کی آواز ہے جنہوں نے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پڑھا لکھا کر پروان چڑھایا اور وہ انکے گھر آباد دیکھنا چاہتے ہیں مگر وسائل کی کمی آڑے آ رہی ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہر میدان میں کامیاب اور فلاحی پالیسیوں کو متعارف کرایا ہے، دھی رانی پروگرام کی کامیابی اسکا مظہر ہے۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو اجتماعی شادیوں کے بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں