مقبوضہ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)اینٹی نارکوٹکس ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ وزیرآباد کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر پٹھانوالی(بحالی مرکز برائے امراض منشیات و نفسیات) میں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت صدر محمد جمیل چیمہ،جنرل سیکرٹری محمد آصف مغل،ڈائریکٹر حاجی سخاوت حسین چیمہ،سماجی شخصیت شہباز سرور بھٹی، کلینیکل سائیکالوجسٹ طاہر نواز خٹک،سائیکالوجسٹ نعمان سعید،حافظ عبد القدیر، علیم خان،علی اصغر سرا و دیگر نے کی۔ریلی سے صدر محمد جمیل چیمہ،شہباز سرور بھٹی،محمد آصف مغل،طاہر نواز خٹک،حافظ عبد القدیر نے خطاب کیا۔صدر محمد جمیل چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا گہ مقبوضہ کشمیر کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی مسلمان ہے۔جو پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔انڈین آرمی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ان کو بنیادی حقوق اور مذہبی عبادات سے روک رہی ہے۔مسلمانوں کی نسل کشی کر کے ان کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔مسلمانوں کی جائیدادوں پر قبضے کر رہی ہے۔بھارت سے ہندؤوں کو لا کر زبرستی آباد کر رہی ہے۔جو عالم اسلام کو کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔اور کشمیر اور فلسطین کے شہدا?ء کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر اور فلسطین کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انشاء اللہ بہت جلد آزادی ملے گی۔نا صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے تمام مسلمان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر شرکاء نے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی۔بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی۔پاکستان زندہ باد۔پاک فوج زندہ باد،چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر زندہ باد،وزیرآعظم میاں شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی شہید نوید یونس کئیر سنٹر سے شروع ہو کر نیو بائی پاس تک نکالی گئی۔ آحر میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں