مانچسٹر عارف چودھری
پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر آصف رشید بٹ کے گھر پر نا معلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی-شیشے توڑ دئیے گئے – نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج -پولیس کی جانب سے تفشیش شروع کر دی گئ – پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنما آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے میں ڈرنے والا نہیں میں عمران خان کا جیالا ھوں اور ایک سیاسی ورکر ھوں ایسے ہتھکنڈے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے – وہ پی ٹی آئ کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے – اور اپنے لیڈر عمران خان کی رہائ کے لئے ہر فورم پر آواز آٹھائیں گے