لندن عارف چودھری
برطانیہ اور یورپ کے ممتاز بزنس مین اور مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد محمود ہنجرا نے مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی خصوصی دعوت پر مئیر پارلر میں ملاقات کی انکے ساتھ راچڈیل کے سابق مئیر محمد زمان بھی موجود تھے _ مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد ایک نمائندہ وفد کے ساتھ اپریل میں پاکستان کے دورہ پر جا رھے ہیں -میٹنگ میں پاکستان دورے پر جانے کے لئے مشاورت کی گئ – یاد رہے کہ چودھری خالد ہنجرا ء کا پچھلے ھفتے دل کا کامیاب آپریشن ھوا تھا اور وہ ڈاکٹروں کے مشورہ سے گھر میں مکمل آرام کر رہے ہیں -وہ دل کے آپریشن کے بعد آج پہلی دفع کسی تقریب میں نظر آئے-اس موقع پر چودھری خالد نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ وہ اپنے تمام دوست احباب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں -جنہوں نے ہسپتال میں اور فون پر انکی تیمار داری کی -اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھا