برطانیہ کے ممتاز بزنس مین اور جاجو گروپ آف ریسٹورنٹس کے چیف ایگزیگٹیو۔ ڈاکٹر شہباز جاجو نے 72 مانچسٹر روڈ چارلٹن (CHORLTON )مانچسٹر میں اپنے نئے ریسٹورنٹ دیسی ذائقہ اور چاچا چائے کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا –
مانچسٹر عارف چودھری
دیسی زائقہ کی گرینڈ اوپننگ تقریب میں مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں ملک سالیسٹر کے ڈائریکٹر اور قانون دان مقبول ملک -مصطفائیہ شریف چئیریٹی کی چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر فیصے -گولڈن آرٹس کے چیف ایگزیگٹیو چودھری نجیب سعید اللہ -کاروباری شخصیت اور گلوکار عفی خان – چودھری شہزاد -کمیونٹی لیڈر عنبرین – عطاء چوہان -امتیاز اکبر – پی ٹی کے راہنما فرحان ملک اعوان – اور دوسرے شامل تھے – دیسی ذائقہ ریسٹورنٹ چارلٹن اور چاچا چائے کا باقاعدہ افتتاح مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد -نے ریبن کاٹ کر کیا -اس موقع پر مہمان خصوصی مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے ڈاکٹر شہباز جاجو کو دیسی زائقہ ریسٹورنٹ اور چاچا چائے کی چارلٹن مانچسٹر میں اوپننگ پر دلی مبارکباد دی -اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دیسی ذائقہ ریسٹورنٹ چارلٹن مانچسٹر اور گردو نواح میں رہنے والی کمیونٹی کو اپنے اچھے کھانوں سے اپنی الگ شناخت بنائے گا – ممتاز قانون دان مقبول ملک سالیسٹر نے بھی ڈاکٹر شہباز جاجو کو نیا ریسٹورنٹ دیسی زائقہ کھولنے پر مبارکباد دی – ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاجو نے ھمیشہ فوڈ -انٹرٹینمنٹ اور فلاحی کام کی وجہ سے کمیونٹی کی بہت خدمت کی ھے – مصطفائیہ شریف چئیرئٹی کی چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر فیصے -گولڈن آرٹس مانچسٹر کے چودھری نجیب -کاروباری شخصیت عفی خان -عنبرین -حسن اور دوسروں نے کہا کہ ڈاکٹر جاجو نے دیار غیر میں ایک اور ریسٹورنٹ دیسی زائقہ اور چاچا چائے کھول کر مانچسٹر کی کمیونٹی کے لئے چارلٹن میں معیاری ریسٹورنٹ کا اضافہ کیا ھے -کمیونٹی کو انکی مکمل حوصلہ افزائ کرنی چاہئے – دیسی زائقہ ریسٹورنٹ چارلٹن کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر جاجو نے انکے ریسٹورنٹ کی گرینڈ اوپننگ تقریب میں شرکت کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے کی طرع میرا یہ دیسی زائقہ ریسٹورنٹ چارلٹن مانچسٹر لوگوں کو اچھے کھانوں کے ساتھ فیملی ماحول بھی فراہم کریں گے – چاچا چائے پر صبح کا ناشتہ بھی دستیاب ھو گا
