روچڈیل۔ عارف چودھری
روچڈیل وارڈل کمیونٹی سنٹر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے روچڈیل ڈائمند وویمنز گروپ کی سنگ بنیاد رکھی گئی ۔ مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ،گروپ جی کوآرڈینیٹر روزی چوہدری ،ڈپٹی مئیر کونسلر جان ایمزلی،وارڈل کمیونٹی سنٹر کے چئیرمن شوکت علی اور نائب چئیرمن سلطانہ بیگم اور کونسلر ثمینہ ظہیر کی بھی شرکت ۔مئیر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ جو خواتین تنہائی و دیگر معاشرتی مسائل کا شکار ہوتی ہیں انکے اس گروپ کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے اس سے خواتین کے اندر اعتماد پیدا ہو گا ۔ڈپٹی مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی نے کہا گروپ کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ فیصلہ سازوں میں انکی بھی آواز ہو ۔کوارڈینیٹر روزی چوہدری نے کہا کہ گروپ کا مقصد خواتین کے لیے بامقصد سرگرمیوں کا انعقاد ہے جس سے انہیں اپنے ہونے کا احساس ہو اور وہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ۔وارڈل سنٹر کے چئیرمن شوکت علی نے کہا کہ مقامی خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں مختلف تفریح و سماجی سرگرمیوں میں مصروف کرنے کے لیے گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔کونسلر ثمینہ ظہیر نے کہا کہ بنگلہ دیشی خواتین کو مقامی سطح پر بااختیار بنانے اور انکی تربیت کے لیے گروپ کی بنیاد رکھی گئ ۔سنٹر کی نائب چئیرمن سلطانہ بیگم نے بھی گروپ کو بااختیار اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے انکی تعلیم و تربیت کے لیے انتہائی مفید قرار دیا -چئیر پرسن کیرنگ اینڈ شیرنگ نکی نے بھی گولڈن ویمن گروپ کے قیام کو کمیونٹی کے لئے مفید قرار
روچڈیل ڈائمنڈ وویمنز گروپ کے آغاز سے ایشیائی خواتین کو معاشرے کا مفید شہری اور انہیں بااختیار بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا
