وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان، صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ،ضلعی نائب امیرجماعت اسلامی صابر حسین بٹ،صدرمحاسبہ کونسل سیف اللہ بٹ،صدر انجمن اخلاق عامہ شیخ صلاح الدین،صوفی محمد اشرف نثار،راجہ کرم اللہ خان نے اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بالعموم د نیا بھر پر واضح کرتے ہیں کہ ہم کشمیر کے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعہ اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں بھولے،پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہیں، کشمیر کی آزادی پرکوئی سودے بازی منظورنہیں،شہداء کشمیرکاخون رنگ لائے گا،آزادی کشمیرکی تحریک فیصلہ کن موڑپرپہنچ چکی ہے،عالمی طاقتوں نے کشمیری مسلمانوں اورپوری دنیامیں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے خون سے چشم پو شیا اختیارکرکھی ہے، ہم کشمیر، فلسطین اورپوری دنیاکے مظلوم مسلمانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں ہمارا ان سے کلمہ کارشتہ ہے جوتمام ذات برادری،قوم، قبیلوں علاقے، زبان سے مقدم ہے، اسلا م صرف مسلمان ہی کانہیں ہرانسان بلکہ جانداراورحیوان کے لئے بھی امن وسلا متی اورحقوق کی تعلیم دیتا ہے۔
