مانچسٹر عارف چودھری
کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش راچڈیل میں قائم کیرنگ اینڈ شیرنگ چئیرئٹی نے یارکشائر سٹریٹ راچڈیل میں اپنی چئیرئٹی کی نئی شاپ کی اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد چئیرئٹی کی چئیر پرسن نکی (NICKY )اور انکی ٹیم نے کیا – راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد کی خصوصی شرکت کی – مئیر نے تالیوں کی گونج میں دوکان کا افتتاح ریبن کاٹ کر کیا -اس موقع پر برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ھوئےمئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ کیرنگ اینڈ شیرنگ کی چئیر پرسن۔ نکی (NICKY ) کئ سالوں سے راچڈیل میں کمونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہے -انکا چئیرئٹی شاپ کھولنے پر دلی مبارکباد دیتا ھوں – امید ھے اس شاپ کی آمدن سے کمیونٹی کی مزید خدمت کریں گی -کیرنگ شیرنگ کی چئیر پرسن نکی نے نئی شاپ کی اوپننگ کی تقریب میں مئیر شکیل احمد کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری کوشش ھو گی کہ اس پراجیکٹ سے کمیونٹی کی مزید خدمت کرونگی -مئیر کنسورٹ کونسلر ریچل اور کونسلر فاروق احمد اور دوسروں نے کیرنگ شیرنگ کی روح رواں نکی کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا –
