وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کا دورہ

Spread the love

اس موقع انہوں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود سے ملاقات کی۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر انہوں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود سے ملاقات کی۔اس موقع پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے ترجمان نے ہسپتال کے حوالے سے وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو ہسپتال کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے خصوصی بریفنک دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ صحت کے حوالے سے بہترین اقدامات میرا مشن ہے تا کہ ہر مریض کو بروقت بہتر سے بہتر علاج فراہم ہو سکے۔ اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود کے بہترین خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود نے وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور انکی اوورسیز کیلئے لازوال خدمات پر اکرام الدین کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں