دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی وقت کی اشد ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار جام شہادت نوش کر گئے۔رپورٹ کے مطابق شہید اہل کاروں کی شناخت ضیا اللہ اور رحیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے دونوں شہداء کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔دوسری جانب معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے