وزیرآباد:(ملک طارق جاوید) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر و ایم این اے محمد احمد چٹھہ نے ریلی کی قیادت کی وزیرآباد کی تحصیل علی پور چٹھہ کے نواحی گاوں اجان چک میں ریلی میں تحریک انصاف کے مقامی کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی ایم این اے محمد احمد چٹھہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے وجود میں آئی اور فارم 47 پر تحریک انصاف کے جیتے ہوے امیدواروں کو ہرایا گیا ظلم و جبر کا دور ختم ہو کر رہے گا جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ عوامی رائے کو ترجیح دی جائے اور عوام جسے اپنا لیڈر منتخب کرے اقتدار کا اصل حقدار وہی ہوتا ہے انہوں نے موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ سے قبل ہی مقامی انتظامیہ متحرک ہو گئی اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے کارکنان انتظامیہ کی جانب سے گھیراؤ اور گرفتاریوں کی وجہ سے روپوش ہو گئے ایم این اے و صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا داخلی و خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے حویلی حامد ناصر چٹھہ میں موجود افراد محصور ہو کر رہ گئے اطلاعات کے مطابق محصور افراد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ بھی شامل تھے اجان چک میں ریلی نکالنے کے بعد محمد احمد چٹھہ بذریعہ حافظ آباد موٹروے روانہ ہوگئے مقامی پولیس کے پہنچنے پر کارکنان بھی منتشر ہو گئے ۔
