الصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان میں آنکھوں میں موتیا کے مفت اپریشنز کے فنڈ ریزنگ کے لئے مائی نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری

برطانیہ میں قائم المصطفی ویلفئر ٹرسٹ عالمی سطح پر دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور اسکا سہرا ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے اس جزبہ کو عبادت سمجھ کر سر انجام دینے میں سخت محنت لگن اور نیک نیتی سے میدان عمل میں خدمات انجام دے کر کمیونٹی کا اعتما د حاصل کیا – آج اسی سلسلے میں مائ نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پاکستان میں آنکھوں کے مفت آپریشن کے لئے چئیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا -جس میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے فنڈ ریزنگ میں بھر پور حصہ لیا – آج کے فنڈ ریزنگ میں اکٹھی ہونے والی رقم المصطفی آئ ہسپتال لاھور -مانسہرہ -اٹک اور کشمیر میں لوگوں کے مفت آنکھوں کے آپریشن پر خر چ ھو نگے – پاکستان کے ممتاز گلوکار رفاقت علی خان اور انکے بیٹے نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا – اس موقع پر المصطفی ویلفئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ ھم ابھی تک ڈھائ لاکھ لوگوں کی آنکھوں کے فری آپریشن کر چکے ہیں ھمارا اگلا ٹارگٹ اگلے پانچ سالوں میں پانچ لاکھ لوگوں کو یہ سہولت مہیا کریں -یہ تب ممکن ہے کہ لوگ ھماری مکمل سپورٹ کر یں -قونصلر جنرل پاکستان طارق وزیر نے کہا کہ المصطفی ویلفئر ٹرسٹ پاکستان اور کشمیر میں لوگوں کی آنکھوں کا مفت علاج کر کے بہت اچھا کا کر رہے ہیں – میں بھی انکے کام کو مکمل سپورٹ کر تا ھوں – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ مستحق لوگوں کی مدد کرنے میں المصطفی ویلفئر ٹرسٹ والے ھمیشہ سب سے آگے ھوتے ہیں آج بھی غریب لوگوں کی آنکھوں کے مفت آپریشن کرنے کی فنڈریزنگ تقریب میں مانچسٹر کے لوگوں نے بھر پور حصہ لیا – ایزی منی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ الصفی ویلفئر ٹرسٹ کے دنیا بھر میں مستحق لوگوں کی خدمت میں مختلف پراجیکٹ پر کا کر ھی ھے کمونٹی کو ایسی آرگنائزیشن کے ساتھ مکمل تعاون کر نا چاہئے- سینئر صحافی طاھر چودھری -سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن اور ڈاکٹر حامد مشرقی نے بھی المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کے کام کو سراہا اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ جیسے اداروں کو مالی طور پر مکمل سپورٹ کر نا چاہئے-
سینئر صحافی اور المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ نارتھ ویسٹ کے انچارج اور تجمل لطیف اور ٹرسٹ کے عہیدایدران نثار ملک اور دوسروں نے پاکستان اور کشمیر میں مستحق لوگوں کی آنکھوں کے مفت آپریشن کے لئے آج کی فنڈ ریزنگ میں بھر پور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی کی سپورٹ سے ھم یہ کام جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں