مانچسٹر عارف چودھری
اوپن کچن مانچسٹر جو کہ گزشتہ چار سال سے زیادہ عرصہ سے مانچسٹر کے مستحق لوگوں کو مفت کھانا اور فوڈ دے کر ایک نیا ریکارڈ بنا چکا ھے ھے اسکے بانی شہزاد مرزا جسے برطانیہ کا ایدھی بھی کہا جا تا ھے نے اپنی ٹیم کی جانب سے برطانیہ کے سینئر سیاستدان اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ جنہیں حکومت برطانیہ نے ہال ھی میں ترکیہ کے لئے تجارتی ایلچی مقرر کیا گیا ھے – انکو مبارک دینے کے لئے انکے اعزاز میں اوپن کچن لانگ سائیڈ مانچسٹر کے ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اوپن کچن کے تمام عہیدیدران نے خصوصی شرکت کی -اور کیک بھی کاٹا گیا – اس موقع پر مہمان خصوصی افضل خان ایم پی نے اوپن کچن کے روح رواں اور خدمت گار شہزاد مرزا اور انکی ٹیم کا انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں وزیر اعظم اور اپنی پار ٹی کا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے یہ عہدہ دیا میں کوشش کرونگا کہ برطانیہ اور ترکیہ کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کروں – مرزا شہزاد اور انکی ٹیم کافی عرصہ سے اوپن کچن کے زریعے کمیونٹی کی خدمت کر رھی ہے شہزاد مرزا برطانیہ آنے سے پہلے پاکستان میں بھی فلاحی کاموں میں بڑہ چڑہ کر حصہ لیتے تھے – کاروباری سماجی شخصیت اکاؤٹینٹ چودھری راسب خان اور کونسلر مقدس بانو نے افضل خان کو نیا رول ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ افضل خان کو اتنے بڑے عہدے سے نوازا گیا اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے کی طرع اس عہدے کے لئے بھی اپنی قابلیت سے کام کرکے ایک مثال قائم کریں گے – سینئر صحافی اورالمصطفی ویلفئر ٹرسٹ نارتھ ویسٹ کے انچارج تجمل لطیف نے کہا کہ افضل خان کی قابلیت کی وجہ سے انہیں برطانیہ اور ترکیہ کا تجارتی مشیر بنایا گیا ھے جس پر ہمیں فخر ھے -ھم انہیں دلی مبارکباد دیتے ہیں اور مرزا شہزاد کا انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں میزبان اور اوپن کچن کے بانی شہزاد مرزا نے افضل خان کو انکی دعوت پر اوپن کچن آنے پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں برطانیہ اور ترکیہ کے درمیان جو تجارتی رول ملا ہے امید ھے کہ وہ اسے کامیابی سے نبھائیں گے -اوپن کچن کے دوسرے عہیدیداروں نے بھی افضل خان کو حکومت برطانیہ کی جانب سے نیا عہدہ ملنے پر دلی مبارکباد دی
