بزنس ایوارڈ یافتہ کاروباری شخصیت اسد شمیم کے والد سماجی مزہبی شخصیت حاجی محمد اشرف شمیم کی رسم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیسل میر کمیونٹی سینٹر راچڈیل میں ہوا

Spread the love

لندن عارف چودھری

مرحوم کی رسم چہلم برطانیہ کی کاروباری شخصیت اور 2024 کا بزنس ایوارڈ لینے والے محمد اسد شمیم کے والد محترم – نوجوان محمد حماد اسد کے دادا ضلع ٹوبہ سنگھ اور راچڈیل کی ہر دلعزیز شخصیت اور فلاحی کاموں میں مشہور حاجی محمد اشرف شمیم مرحوم کی رسم چہلم پر کیسل میر کمیونٹی سینٹر راچڈیل میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا – جس میں کاروباری مزہبی سیاسی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں پاکستان سے آئے ہوئے ڈی آئ جی سید حماد عابد – کیلاش کلاتھنگ کے ڈائریکٹر حاجی شفیق اقبال – مائ نواب ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر ملک عثمان طارق – کمیونٹی لیڈر حافظ عبدالمالک -سینئر جی پی ڈاکٹر بابر غفور -محمد صدیق ساجد -سجاد حیدر شاہ-باکسر محمد علی شامل تھے -ممتاز عالم دین مولانا عرفان چشتی نے خصوصی دعا کروائ -حاجی محمد اشرف شمیم مرحوم کے لئے قرآن خوانی کروائ گئ-ان کے آبائ علاقے میں بھی سو کے قریب قرآن پاک پڑھے گئے – مولانا عرفان چشتی نے کہا کہ ایسی روحانی محفل کے انعقاد سے ہم موت کی تلخ حقیقت کو یاد رکھتے ہیں -ڈی آئ جی سید حماد عابد نے کہا کہ مرحوم حاجی محمد اشرف شمیم ایک شریف النفس ہر دلعزیز شخصیت تھے -دعائے مغفرت میں شرکت کر کے دلی سکون ملا -انکے کزن محمد صدیق ساجد نے انکے ساتھ گزرے ہوئے وقت اور انکی زندگی کے متعلق تفصیل سے بات کی اور کہا کہ ھم انکی کمی ھمیشہ محسوس کرتے رہیں گے -سینئر جی پی ڈاکٹر بابر غفور نے کہا کہ حاجی اشرف شمیم کی سماجی مزہبی اور کمیونٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا -انکی شخصیت کا خاصا تھا -کہ وہ سب کو باہمی اتحاد و اتفاق سے جوڑنے والے تھے -اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے – کمونٹی لیڈر سجاد حیدر شاہ -باکسر محمد علی -ملک عثمان طارق -اور حافظ عبدالمالک نے مرحوم کی شخصیت بارے کہا کہ وہ ایک اچھے دوست کمیونٹی کی خدمت کے جزبہ سے شرشار شخصیت کے مالک تھے -ایسے افراد دنیا میں کم ملتے ہیں -انکے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں – مرحوم حاجی محمد اشرف شمیم مرحوم کے اکلوتے بیٹے محمد اسد شمیم اور پوتے محمد حماد اسد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے قریبی رفقا – دوست احباب اور رشتہ داروں کا دلی شکریہ ادا کیا -اور کہا کہ مرحوم حاجی محمد اشرف شمیم ھمارے خاندان کے سربراہ تھے -انکی کمی ہر وقت محسوس ہو رہی ہے اور ھمیشہ ہوتی رہے گی – لیکن نظام قدرت کے آگے انسان بے بس ہے -اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے آمین -دعائیہ تقریب میں شریک افراد کی تواضع روایتی لنگر سے کی گئ –
حاجی محمد اشرف شمیم کی سماجی مزہبی خدمات کے صلہ میں کمیونٹی کے اندر نمایاں مقام رکھتے تھے اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں