وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کا سٹی پولیس اسٹیشن چارسدہ آمد۔

Spread the love

اس موقع پر ایس ایچ او(SHO) سٹی پولیس اسٹیشن چارسدہ وارث خان سے ملاقات ہوئی۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی سٹی پولیس اسٹیشن چارسدہ آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی سٹی پولیس اسٹیشن چارسدہ آمد ہوئی اس موقع پر ایس ایچ او (SHO) سٹی پولیس اسٹیشن چارسدہ وارث خان سے ملاقات ہوئی ملاقات میں خیبرپختونخواہ اور خاص میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ایس ایچ او وارث خان کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ایس ایچ او وارث خان نے اس سے پہلے پشاور کے کئی تھانوں میں اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اور ہر جگہ پر انہوں نے بہترین کارکردگی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں