راچڈیل میں صنم سویٹ ہاؤس کی پانچویں برانچ کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد ھوا -مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے ریبن کاٹ کر کیا

Spread the love


راچڈیل عارف چودھری
تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی – جن میں نامزد ڈپٹی مئیر راچڈیل فیصل رانا – کونسلر چودھری محمد ارشد – کمیونٹی لیڈر غلام الرسول شہزاد – چودھری محمود الحسن لمبردار -شیش ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیگٹیو انعام الحق – سجاد حیدر شاہ – اور دوسرے شامل تھے -تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا – کاروبار کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائ گئ -صنم سویٹ ہاؤس کی مٹھائ برطانیہ بھر میں پسند کی جاتے ھے -اسکی بنیاد مانچسٹر کاروباری شخصیت حاجی عبدالغفور اختر مرحوم نے 1963 میں رکھی تھی – دیکھتے ھی دیکھتے صنم سویٹ ایک برانڈ بن گیا – والد صاحب کی سرپرستی میں انکے بیٹوں جن میں حاجی عبدالغفار – عبدالجبار – عبدالقیوم -جاوید اقبال – عبدالرؤف – نے بھی اپنی محنت سے اس کاروبار کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا اور آج صنم سویٹ کی راچڈیل میں پانچویں برانچ کا افتتاح ھوا – اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل نے راچڈیل میں صنم سویٹ کی نئ برانچ کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ راچڈیل میں معیاری مٹھائ کی برانچ کھلنے پر لوکل لوگوں کو جابس بھی ملیں گی – نامزد ڈپٹی مئیر راچڈیل فیصل رانا اور کونسلر چودھری ارشد نے کہا کہ لوکل کمیونٹی کے لوگ صنم سویٹ کی مٹھائ مانچسٹر سے لاتے تھے اب انکو یہ سہولت ہیاں میسر ھو گی – چودھری محمودالحسن لمبردار اور غلام الرسول شہزاد نے صنم سویٹ کی برانچ راچڈیل میں کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا – صنم سویٹ کے ڈائریکٹر حاجی عبدالغفار -عبدالجبار -عبدالقیوم نے کہا کہ ھمارے والد محترم حاجی عبدالغفور اختر مرحوم نے صنم سویٹ کی بنیاد 1063 میں رکھی انکی محنت اور لگن سے صنم سویٹ کی برطانیہ بھر میں پہچان بنی اور لوگ دور دراز سے مٹھائ لینے صنم سویٹ ہاؤس مانچسٹر آتے – انہیں کا لگایا ھو ا پودا آج تنا درخت بن چکا ھے – اور آج پانچویں برانج کھولنے کی تقریب منعقد ہوئ – ھم نے راچڈیل کمیونٹی کے پرزور اصرار پر راچڈیل میں صنم سویٹ ہاؤس کی برانچ کھولی ہے امید کرتے ہیں کہ ھمارے ساتھ کمیونٹی کا تعاون جاری رہے گا -اور ھم انشااللہ معیاری سویٹس فراہم کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں