امریکی صدراوراسرائیلی صدر کا فلسطین سے متعلق حالیہ بیان خبث باطن کا اظہار ہے۔حافظ عبدالحمید عامر

Spread the love

مغرب کی اسلام دشمنی اور حقوق انسانیت کا جعلی بیانیہ بے نقاب ہو چکا ہے۔
جہلم (محمد زاہد خورشید)ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں سے مخلص نہیں ہو سکتے، لیکن حقوق انسانیت کے الاپ مغرب اکثر الاپتا رہتاہے اور مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کرتا ہے،لیکن جھوٹا بیانیہ کبھی زیادہ دیر نہیں چلتا۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلمانوں کو سوچنا چاہئے کہ جو نعرے اور بیانیے حقوق انسانیت اور تحفظ حقوق نسواں کے نام پر مغرب کی طرف سے جاری ہوتے ہیں، ان کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ مغرب حقوق انسانیت، عدل و انصاف اور حقوق نسواں کے علمبردار ہے، فلسطین کے شہیدوں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، وہاں انہیں احترام انسانیت کا کوئی اصول و قانون یاد نہیں رہا، لیکن مسلم معاشروں میں وہ لازمی اسلامی حدود و قیود سے متعلق تشویش پیدا کرنے کی غرض سے ایسا کرتا ہے، حقوق نسواں کے نام پر اصل حملہ اسلامی حکم ”پردہ“ کو نشانہ بنانا ہے، دہشت گردی کے نام پر اسلامی جہاد ان کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی سرزمین صرف اور صرف فلسطینیوں کی ہے، وہاں پر قابض یہودیوں کو آباد کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ وہ ارض مقدس ہے، جہاں پر اہل حق کا ایک گروہ قیامت تک آباد رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین کا مقدمہ عالمی سطح پر دنیا کے سامنے بڑی جرأت کے ساتھ پیش کیا جائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے، پاکستانی عوام اس نظریہ میں یک آواز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں