وزیرآباد اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد،10 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) وزیرآباد اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد،10 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،ہر دلہن کو 3 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سامان جہیز اور نقد سلامی دی گئی، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی پروگرام میں شرکت،اہتمام کرنے والی ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کی کاوش کو سراہا وزیرآباد میں مستحق خاندانوں کی 10 بیٹیوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب میں مقامی مخیر افراد کے تعاون سے نجی میرج ہال میں 10 باراتوں کا پھولوں کی پتیوں اور ڈھول کی تھاپ سے استقبال کیا گیا مستحق خاندانوں کی 10 بچیوں کو ضروریات زندگی کا 3 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کا سامان جہیز دیا گیا۔اس موقع پر امتیاز اظہر باگڑی،فیصل شیخ بادشاہ،ملک طالب حسین،طارق جاوید ملک،ناصر محمود اللہ والے،افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،سیف اللہ بٹ،افتخار حسین صدیقی،صوفی محمد اقبال آرائیں،کرنل وقار انور شیخ،میاں ارشاد حسین،صدر کسان بورڈ سیالکوٹ عصمت اللہ گورائیہ،ڈاکٹر سید رضا سلطان،محمد اسلم جتالہ،آغا محمد قاسم،ملک محمد سلیم،عامر ممتاز شیخ،مرزا تقی علی،راشد رفیق بھٹہ،ملک نذیر احمد،ڈاکٹر طاہر حسین زیدی،ضمیر کاظمی،علی عباس شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر آصف محمود نے کہا کہ موجودہ دور میں انتہائی کٹھن حالات کے باوجود خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوے ہیں ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے 26 ویں سالانہ پروگرام میں 10 بچیوں کو رخصت کیا جا رہا ہے اب تک ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کم و بیش 500 مستحق بچیوں کی شادی کی جا چکی ہے جس میں بچیوں کو جہیز کا ضروری سامان اور باراتیوں کو پر تکلف کھانا فراہم کیا جاتا ہے تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے اجتماعی شادی کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔ غربت کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں کی شادی میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ انھوں نے اجتماعی شادی کے منتظمین کو بہترین کاوش پر سراہا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں