یتیم بچوں کی کفالت اور ان کو بہترین تعلیم فراہم کرنا اجر عظیم کا سبب ہے

Spread the love

وزیرآباد:(ملک طارق جاوید) یتیم بچوں کی کفالت اور ان کو بہترین تعلیم فراہم کرنا اجر عظیم کا سبب یتیم کی پرورش کرنے والے قیامت کے روز شافی امت حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کے حقدار ٹھہریں گے ان خیالات کا اظہار سید وقاص انجم جعفری سابق صدر و بانی ممبر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے غزالی اسکولز کے زیر اہتمام سالانہ ڈنر سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر شرکاء کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت و تعلیم وتربیت کے سلسلہ میں 70 لاکھ روپے کی خطیر رقم اکٹھی ہوئی ۔ تقریب میں معروف شاعر ڈاکٹر طاہر شہیر ،نامور شاعر و ادیب ہارون رفیق صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ رانا صدیق احمد خاں ،احمد نوید رانجھا ،چوہدری محمد یوسف ،شاہد منیر گوندل،مظہر اقبال رنھاوا ،صابر حسین بٹ ،محمد افضال بٹ ،محمد عرفان کھوکھر ،حافظ عمیر قادر ،عمران خلیل ،ڈاکٹر اسد ،حاجی سرفراز احمد ،شعیب سمیت دیگر بھی موجود تھے مہمانوں نے غزالی اسکولز کی تعلیم کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا 850 سے زائد غزالی اسکولز ملک کے طول عرض میں یتیم و ضرورت مند بچوں کی مفت تعلیم کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں اور بیرون ملک اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مستحق بچوں کو تعلیم کے سلسلہ میں معاون ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں