اولڈھم کی کاروباری شخصیت خان اظہر خان کے بھتیجے حافظ حارث تبریز خان کی شادی خانہ آبادی کا جشن منانے کے لئے ایمپائر ھال اولڈھم میں زیر سر پرستی فخر تراڑ گھل اور ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت سردار آفتاب خان نے پوٹھوار کی ثقافت اجاگر کرنے کے لئے محفل شعر خوانی کا انعقاد کیا گیا –
لندن عارف چودھری
پروگرام میں مشہور شاعر خان مجتبیٰ خان اور حافظ یعقوب نے عشق حقیقی و مجازی کے اشعار ترنم سے سنا کر حاضرین کو محفوظ کیا – گڑے کی تال اور سازینے کی دھن جب فضاؤں میں بکھری تو اس نے پورے ہال کے ماحول کو رنگین بنا دیا -پوٹھواری اشعار سے دلی لگاؤ رکھنے والے شائقین برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے داد دیے بغیر نہ رہ سکے -برطانیہ کے ممتاز شاعر راجہ طارق ربانی کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن طریقے سے ادا کئے – پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں کونسلر چودھری آفتاب حسین -کونسلر نوید چوہان – ٹھیکیدار وسیم سلیم – راجہ خالد پرویز -ملک عثمان – راجہ عبادت علی – حافظ انور -ملک جہانگیر -راجہ حمید -چودھری غافا -ارشاد شاہ گیلانی -سردار کامران -دریدر سنگھ -راجہ نعیم – عبدالحمید عرف چیکو – ارشاد شاہ گیلانی – سردار کامران – راجہ حمید – چودھری شاھد گوندل – سردار افتخار – فضل محمود -قاضی جی چھترو – چودھری عابد شامل تھے – میزبان اولڈھم کی کاروباری شخصیت خان اظہر خان عرف لمبا نے انکے بھتیجے حارث تبریز خان کی شادی کی خوشی کے پروگرام میں برطانیہ بھر سے شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا – پروگرام کے سرپرست اور فخر تراڑ گھل سردار آفتاب خان نے کہا کہ شادی کے پر مسرت موقع پر ادبی سنگت کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام دوست احباب کے شکر گزار ہیں -اور خان ا اظہر خان عرف لمبا کو انکے بھتیجے کی شادی پر دلی مبارکباد دیتے ہیں – کونسلر چودھری آفتاب حسین اور کونسلر نوید چوہان نے کہا کہ اظہر خان نے بھتیجے کی شادی پر شعر خوانی کا پروگرام کر انا خوش آئند ہے اس سے نوجوان نسل کا مادر وطن سے رشتہ جڑا رہتا ھے – دولہا حافظ حارث تبریز خان نے شعر خوانی محفل میں شریک مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا – راجہ طارق ربانی نے کہا کہ ایسی محافل سے نوجوان نسل کا اپنی ثقافت سے ناطہ جڑا رہتا ھے – راچڈیل کی کاروباری شخصیت راجہ واجد -اور محفل میں شریک دیگر افراد نے بھی شادی کے پر مسرت موقع پراپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے محفل شعر خوانی کو انتہائ اہمیت کا حامل قرار دیا –
برطانیہ میں خطہ پوٹھوار کی ادبی ثقافت کو زندہ رکھنے و اجاگر کرنے میں جو شخصیات ہر اول دستے کا کام کر رھی ہیں -تاریخ میں انکا نام سنہری حروف میں لکھا و جانا جائیگا –