جہلم(اختر شاہ عارف)جہلم کی مشہور ادبی تنظیم”طاق سخن”کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال المرکزجہلم میں ایک شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔یہ مشاعرہ سی ڈی سی المرکزجہلم کے تعاون سے پیش کیا گیا۔مشاعرے کے مہمانِ خصوصی محترم عثمان عبد القیوم صاحب،ایم ایم یادش صاحب اور محترم نعیم فاروقی صاحب تھے۔جبکہ صدارت محترم دلاور علی آذر صاحب نے کی۔”صاحب شام محترم آرب ہاشمی صاحب تھے۔ مہمانان اعزاز محترم نوید فدا ستی صاحب ،محترم راشد مرکھیانی صاحب،محترم بابرظہراب صاحب اور محترم حسن علی صاحب تھے۔دیگر شعراء میں وشال اسد،عرفان شہود،محسن شہزاد،عثمان عبد القیوم،وجاہت نقوی،فیضان احمد،حفیظ احمد،محمد عثمان،مائب الریان،نعمان نومی،صدام حسین،احمد نسیم،شعیب بٹ،شاہد سکندر،جواد ذلفی،شاہ زیب زیب،عدنان راجا صدر طاق سخن،احسان شاکر جنرل سیکرٹری طاق سخن،امداد حسین،دانش علی دانش،زبیلہ خیرون،ثوبیہ سلیم اور دیگر شعراء و شاعرات کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ، سید اختر علی شاہ،آفس سیکرٹری محمد اعظم اور سید حسن کاظمی نے اس مشاعرے میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
مشاعرے کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جہلم کے مشہور شاعر احسان شاکر جو کہ طاق سخن کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں،انہوں نے سر انجام دیئے۔
مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔
اس کے بعد تمام شعراء نے اپنا اپنا کلام سنا کر سامعین سے خوب داد سمیٹی۔طاق سخن کے صدر عدنان راجا نے سی ڈی سی المرکزجہلم کے تمام عہدیداران کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔کہ جن کے بھر پور تعاون سے اس شاندار مشاعرے کا انعقاد ممکن ہو سکا۔مشاعرے کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ شاندار مشاعرہ اختتام پذیر ہو گیا۔
