عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔سابق رکن صوبائی اسمبلی و صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)سابق رکن صوبائی اسمبلی و عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ کے صدر شکیل بشیر خان عمرزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کےناروا سلوک کی وجہ سے صوبے کے عوام ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ و عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ کے صدر شکیل بشیر خان عمرزئی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بروقت مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اختلافات کی بجائے عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے پر بھرپور توجہ دینے میں کردار ادا کریں۔