اردو گلوبل نیٹ ورک کی ٹیم نے میئر آف راچڈیل مسٹر شکیل کی دعوت پر ان کے دفتر کا دورہ کیا

Spread the love


اردو گلوبل نیٹ ورک ( صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل) کی ٹیم نے میئر آف راچڈیل مسٹر شکیل کی دعوت پر ان کے دفتر کا دورہ کیا ۔ میئر نے ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا اور پرتکلف چائے سے تواضع کی۔ میٹنگ میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی انھوں نے بتایا کہ وہ راچڈیل کے ساٹھویں میئر ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہے ہیں ۔ اس دوران وہ نمائندگان سے گھل مل گئے اور اپنے ریوڑ سائڈ آفس کی تاریخ سے آگاہ کیا اور بلڈنگ کیی آخری سٹوری پر لے جا کر تمام راچڈیل کی تاریخ سے آگاہ گیا ۔


انھوں نے اوپن کچن کی کارکردگی کو سراہا اور بانی اردو گلوبل شہزاد مرزا کی کمی کا اظہار کیا جو کہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ملاقات کے لئے نہ جا سکے تھے اور انھیں دوبارہ آنے کی دعوت بھی دی ۔ اس موقع پر میئر نے وفد کے اراکین میں تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔ وفد میں شبنم مرزا ، فائقہ گل صاحبزادہ ، صابرہ ناہيد ، عامر خان ، حفیظ چوہان ، محی الدین چیمہ ، راجہ شبیر اور ھمایوں صاحبزادہ شامل تھے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں