راچڈیل کی کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ق نارتھ ویسٹ کے صدر ملک عمر فاروق نے اپنے دوست احباب کو Taste of Shanwari. ریسٹورنٹ مانچسٹر میں افطار ڈنر دیا

Spread the love


لندن۔ عارف چودھری
راچڈیل کی کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ق نارتھ ویسٹ کے صدر ملک عمر فاروق نے اپنے دوست احباب کو Taste of Shanwari. ریسٹورنٹ مانچسٹر میں افطار ڈنر دیا – مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد اور نبیل گروپ کے چئیرمین نبیل جاوید قریشی اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان کی خصوصی شرکت – دوسرے شرکت کرنے والوں میں سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ – سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر – ملک عثمان فاروق -شہزاد – سید چودھری زین – چودھری جٹ صاحب اور دوسرے شامل تھے – اس موقع پر مئیر شکیل احمد نے ملک عمر فاروق اور سید رضوان ہاشمی کا افطار ڈنر کروانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برکتوں کے مہینہ میں دوست احباب کو روزہ کھلوانا بھی ثواب ھے – اسکا کریڈٹ ملک عمر فاروق کو جاتا ھے – مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے ملک عمر فاروق کو مسلم لیگ ق برطانیہ کا صدر بننے پر مبارکبادی اور کہا کہ ھم امید کرتے ہیں کہ ملک عمر فاروق پارٹی کی مضبوطی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کام کریں گے – کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ نے افطاری پر تمام دوستوں کو اکٹھا کرنے پر ملک عمر فاروق اور سید رضوان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا – کاروباری شخصیت شہزاد نے ملک عمر فاروق کو مسلم لیگ ق نارتھ ویسٹ کا صدر بننے پر مبارکباد دی – آج ماہ رمضان میں تمام دوستوں کو ایک جگہ پر اکٹھا دیکھ کر خوشی ھوئ – میزبان ملک عمر فاروق نے انکے افطار ڈنر میں شریک تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت نے مجھے عہدہ دیا میں انکا شکر گزار ھوں اور اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں