کرونا وائرس سے نجات تدابیر پر عمل کرنا ہے۔عبداللہ حمید گل

Spread the love

ہمیں خدا کی ذات سے اپنے گناہوں اور غلطیوں کی توبہ کرنی چاہیے۔چیئرمین تحریک جوانان پاکستان

یورپ(چیف اکرام الدین)سابق جنرل حمید گل کے فرزند محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ کرونا وائرس سے نجات کیلئے حکومتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا کی ذات سے اپنے گناہوں اور غلطیوں کی توبہ کرنی چاہیے خدا کا عذاب اسکی نافرمانی سے آتا ہے کرونا وائرس جیسی وباء اور آفات دنیا میں پھیل چکی ہے آج ھم خود کو جس قدر بے بس اور مجبور محسوس کر رھے ہے شاہد اس سے پہلے کبھی ایسا وقت نہیں آیا موجودہ حالات انتہائی مشکل ہیں اور اس انتہائی مشکل سے چھٹکارا پانے کیلئے خود کو گھروں تک محدود رکھنا ہوگا اور حکومت کی جاری حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا سابق جنرل حمید گل کے فرزند اور تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس سخت حالات میں حکومت وقت اور سماجی ادارے غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے میں بھی کردار کریں تا کہ غریب، یتیم اور بے سہارا لوگوں کی مدد ہو سکے اور اللہ راضی ہو جائے تا کہ کرونا جیسے عذاب سے تمام مسلمانوں کو نجات مل سکے عبداللہ حمید گل نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے گربیان میں جھانکنا چاہئے تا کہ پتہ چل سکے کہ اللہ تبارک و تعالی کا عذاب کیوں آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں