ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور انہیں سکیورٹی فراہم کرنے میں رضا کاروں کا اہم کردار ہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال 26 ا گست 2020

ساہیوال (آصف ندیم )ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور انہیں سکیورٹی فراہم کرنے میں رضا کاروں کا اہم کردار ہے جو زندہ معاشرے کی نشانی ہے – نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مختلف اور شعبوں میں بھی رضا کارانہ خدمات انجام دیں جس سے ان میں معاشرے کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو گا اور وہ بہتر اور کار آمد شہری بن سکیں گے – انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈپٹی ڈویژنل وارڈن سید علمدار حسین شاہ کو رضا کاروں کے لئے یونیفارم دینے کی تقیب سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں سول ڈیفنس آفیسرفریحہ جعفر نے بھی شرکت کی -انہوں نے ساہیوال میں ہر اہم قومی دن پر رضا کاروں کی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ بہتر خدمت کے لئے انہیں سہولیات فراہم کرتی رہے گی – ڈپٹی ڈویژنل وارڈن سید علمدار حسین شاہ نے رضا کاروں کی خدمات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ مذہی اور قومی تہواروں پر ڈیوٹی کے علاوہ ہر قدرتی آفت اور معیشت میں بھی رضا کار ریلیف کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں جن کی خدمات کو سراہا جاناچاہیے -انہو ں نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ رضا کار ماضی کی طرح ہر اہم موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں