جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،کورونا سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔بیشتر شہری ماسک اور دستانوں کی پابندی نہیں کررہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ تمام شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ توبہ کی اصل روح اپنے گناہوں پر دل سے شرمندہ ہوناہے،شہری گھروں میں رہ کر اپنے آپ کو اور گھروالوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنائیں، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اللہ سے گڑگڑا کر معافی مانگیں اور آئندہ گناہوں سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ سچے دل سے توبہ استغفارکرتے رہا کریں، شہری صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں گھروں میں رہتے ہوئے حکومتی اقدامات کو یقینی بنائیں وہ دن دور نہیں جب کورونا وائرس جیسے موذی وائرس سے مکمل چھٹکارہ حاصل کر لیا جائیگا۔
