ہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے3 ملزمان گرفتار،1عدد رائفل 44بور کلاشنکوف نما،2عدد پسٹلز30بورمعہ روندزبرآمد،تفصیلات کے مطابقSIغلام مصطفیٰ تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان توقیر ولد محمد زاہد سکنہ نئی خانقاہ سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمدتنویر تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کارائی کرتے ہوئے ملزم وقاص علی ولد لہراسب خان سکنہ راکھا دھمیال سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ارسلان یسیٰن ASIتھانہ سول لائن اور محافظ سیکٹر 7سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے علی حید ر ولد محمد ریاض ساکن شمالی محلہ جہلم سے رائفل 44بور کلاشنکوف نما معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں