کشمیریوں کے ساتھ غداری کرنے والوں کی سیاست کا سورج عنقریب غروب ہونے والا ہیں۔رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ
جموں کشمیر(بیورو رپورٹ)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما راشد رزاق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جعلی ہمدردی بے نقاب ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ آزادی پسند جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہد کریں غیر ریاستی جماعتوں کی یلغار نے تحریک آزادی کو نقصان پہنچایا اور کشمیر کے وسائل لوٹے آمدہ الیکشن میں غیر ریاستی جماعتوں کا بائیکاٹ کریں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما راشد رزاق نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ غداری کرنے والوں کی سیاست کا سورج عنقریب غروب ہونے والا ہے آمدہ الیکشن میں غیر ریاستی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی یہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کشمیر پر منافقانہ پالیسی واضح ہو گئی ہے کسی صورت میں ریاست کی بندر بانٹ قابل قبول نہیں کریں گے۔