جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹرولنگ پولیس چک اکا میں ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے راولپنڈی ریجن، ساجد کیانی،فیصل سلیم ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی پولیس کی ہدایت پر ناقص و غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کا استعمال جو کہ مسافروں کے لئے جانی نقصان کا باعث بنتے ہیں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محمد عاصم آذاد انچارج پوسٹ کے ہمراہ ڈیوٹی آفیسر علی اور وسیم انتصار اے ایس آئی نے 2 عدد ہائی ایسسز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کروائے، انہوں نے کہا کہ ناقص و غیر معیاری سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے والے ڈرائیورز حضرات و مالکان سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
