جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، تفصیلات کے مطابق شہری و دیہی علاقوں میں مبینہ طور پر پٹرول کی غیر قانونی فروخت کامکروہ دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہونے کیوجہ سے نہ صرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے، بلکہ مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں نے دکانوں میں پٹرول رکھ کر فروخت کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے جس کیوجہ سے انسانی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، کھلے عام غیر قانونی پٹرول فروخت کرنیوالے عناصر نہ صرف پٹرول مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، بلکہ پٹرول میں ملاوٹ کرکے موٹر سائیکلوں،گاڑیوں کے انجنوں کو ناکارہ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں، شہریوں نے سول ڈیفنس کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
