جیکب آباد میں مرچوں میں ملاوٹ کی فیکٹری پکڑی گئی چار ملزمان گرفتار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی سٹی پولیس نے صدر بازار میں اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارکر مرچوں میں ملاوٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے فیکٹری میں لال مرچ میں بھوسہ ملاکر پیکنگ کی جا رہی تھی ایس ایچ او سٹی لیاقت لاشاری کے مطابق سندیپ،سونو،محمد قاسم اور جمال الدین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے تیار کیا ہوا سامان مشین برآمد کیا ہے لال مرچ سمیت مصالحوں کی 15بوریاں اپنی تحویل میں لی ہیں انسانی زندگی سے ملاوٹ کرکے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا مقدمہ درج کیس جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں